انگلینڈ کے خلاف ڈس ایبلڈ سیریز کے لیے ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم

کراچی: انگلینڈ کے خلاف ڈس ایبلڈ سیریزکے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں ختم ہوگیا، کھلاڑی اور آفیشلز عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوروزہ تربیتی کیمپ کمانڈنٹ کوچ صبیح اظہرکی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیاجس میں کھلاڑی پر جوش دکھائی دیئے۔ کوچ صبیح اظہرکا کہنا تھا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے بڑی محنت کی ہے انھیں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ کپتان میجرحسنین عالم کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور وہ ایک بار پھرسیریزجیتنے کے لیے پر عزم ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ڈس ایبل کرکٹ سیریز 21 مارچ سے دبئی میں کھیلی جائے گی۔ دس روزہ دورے میں قومی ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

Next Post

مارکس نارتھ" شیفلڈ شیلڈ پلیئر آف دی ائر" منتخب

Wed Mar 19 , 2014
کینبرا: آسٹریلوی بیٹسمین مارکس نارتھ کو شیفلڈ شیلڈ پلیئر آف دی ائر قرار دیا گیا۔ آسٹریلوی ڈومیسٹک کر کٹ کے پچھلے سیزن میں مغربی آسٹریلیا کی ٹیم سے باہر کیے جانے کے بعد نارتھ نے شاندار کم بیک کر تے ہوئے بہترین کارکر دگی دکھائی جس پر انھیں دارالحکومت کینبرا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران شیفلڈ شیلڈ کرکٹر آف […]