پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فیصل مسجدکی پارکنگ میں قلفی بیچنے والے شخص کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق اس سے قبل گزشتہ سماعت پر وکیل نے کہا کہ قلفی کی ریڑھی لگانے پر سی ڈی اے سپیشل مجسٹریٹ نے ظالمانہ فیصلہ کیا، ریڑھی لگانا کوئی جرم نہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ جرم ہے، جرم کیوں نہیں ہے؟ آپ صرف قلفی کا بتا رہے ہیں، پٹیشنر پر بھتہ خوری کا بھی الزام ہے، بھتے پر دہشت گردی بھی لگتی ہے، یہ نہ ہو کہ پھر وہ بھی لگ جائے، تین ماہ کی سزا تو پھر بہت کم ہے زیادہ ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ فرمان اللہ اسلام آباد کی فیصل مسجد کے احاطے میں قلفی کی ریڑھی لگا نے والے شخص کیخلاف سی ڈی اے نے اپنے چالان میں سرکاری زمین پر قبضے کا الزام عائد کیا تھا جس پرا سپیشل مجسٹریٹ نے ملزم فرمان اللہ کو 3 ماہ قید با مشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے سزا سنائی تھی۔