پاکستانی فیلڈرز باﺅلنگ کو پوری مدد نہیں دے رہے : سابق قومی کپتان انضمام الحق

کراچی: قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مائی ناز بیٹسمین انضمام الحق نے کہاہے کہ پاکستان کی بالنگ کو فیلڈرز پوری طرح مددگار ثابت نہیں ہورہے ہیں، ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے لئے فیلڈنگ بہتر بنانا ہوگی۔سابق کپتان نے کہا کہ شرجیل مستقل نہیں چل پارہالہٰذا کامران اکمل سے ہی اوپننگ کروانا چاہیے۔شاہد آفریدی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ لالہ تو ٹیم کی جان ہیں، انھوںنے کہاکہ شاہد آفریدی اسی فیصد بھی فٹ ہوئے تو وہ ٹیم کی نیا پار لگاسکتے ہیں۔قومی ٹیم بدھ کو جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی، جبکہ 21 مارچ کو شاہینوں کا ایونٹ میں پہلا مقا بلہ بھارت سے ہوگا۔

Next Post

آئی پی ایل : کیون پیٹرسن دہلی ڈیر ڈیولز کے کپتان مقرر

Tue Mar 18 , 2014
نئی دہلی: انگلینڈ کر کٹ ٹیم کے مڈل آڈر بیٹسمین کیون پیٹرسن کو آئی پی ایل میں دہلی ڈیر ڈیولزکا کپتا ن جبکہ دنیش کارتک کو ان کا نائب مقرر کر دیا گیا۔ ڈیر ڈیولز کی جانب سے جاری اعلا میے میں کہا گیا ہے کہ آئی پی ایل کے نئے سیزن کے لیے کیون پیٹرسن کو کپتان اور وکٹ […]