شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

برآمد کنندگان اور ریٹیلرز کم، تنخواہ دار طبقہ زیادہ انکم ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل

کراچی (پی پی آئی)گزشتہ مالی سال کے دوران تنخواہ دار طبقے نے 264.3 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کی 35 فیصد شرح سے ٹیکس کی مد میں ادا رقم  75  ارب روپے سے زیادہ تھی۔ برآمد کنندگان اور ریٹیلرز مل کر بھی تنخواہ دار طبقے سے 175 ارب روپے کم ٹیکس دیتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق  گزشتہ مالی سال برآمد کنندگان اور ریٹیلرز نے 89.5 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق  27.7 ارب ڈالر کمانے والے برآمد کنندگان نے ٹیکس کی مد میں 74 ارب روپے دیے۔  ٹیکسوں میں برآمد کنندگان کا حصہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.4 فیصد زیادہ تھا جبکہ یہ حصہ روپے کے لحاظ سے ان کی آمدنی میں اضافے سے کم تھا۔ذرائع کے مطابق برآمد کنندگان انکم ٹیکس میں اپنی مجموعی رسیدوں کا  صرف 1 فیصد ادا کرتے ہیں۔ معیشت کے کْل حجم میں ریٹیلرز اور ہول سیلرز کا حصہ تقریباً 19 فیصد تھا، مجموعی انکم ٹیکس میں ریٹیلرز اور ہول سیلرز کا حصہ محض 0.4 فیصد رہا۔ذرائع کے مطابق ٹھیکیداروں اور خدمات دینے والوں سے ٹیکس وصولی 3 فیصد اضافے سے 391 ارب، جبکہ قرض پر منافع کی مد میں وصولی 106 فیصد اضافے کے ساتھ 320 ارب روپے رہی۔ درآمد کنندگان نے انکم ٹیکس کی مد میں 290 ارب روپے ادا کیے جو وِدہولڈنگ ٹیکس میں تیسرا بڑا حصہ ہے۔