متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی، مزید 3افراد جاں بحق

کوئٹہ (پی پی آئی) طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث بلوچستان میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں سے اب تک ہونے والی بارشوں سے خضدار، کیچ اور جھل مگسی میں مجموعی طور پر 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے  کی رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلوں میں پھنسے 7 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق بارکھان میں 6 جبکہ ہرنائی میں ایک شخص سیلابی ریلے میں پھنس گیا تھا۔ بارشوں سے 100 کے قریب مکمل اور 200 سے زیادہ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔  بارشوں کا موجودہ اسپیل 29 جولائی تک رہے گی۔ بلوچستان کے بارشوں کا سیلابی پانی سندھ میں داخل ہوگیا جس سے ضلع قمبر شہداد  کوٹ کے میدانی علاقے زیرآب آگئے ہیں اور آر بی او ڈی سمیت تمام ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ دیہات ڈوبنے پر متاثرین کی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی جاری ہے۔ نادرا آباد کے مقام پر پل بہہ جانے سے موٹر وے ایم 8 گذشتہ چار روز سے بند، خضدار اور شہداد کوٹ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔