متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے قبائلی و نیم قبائلی اضلاع4ماہ کیلئے سیلز ٹیکس فری قرار

پشاور (پی پی آئی)خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے قبائلی و نیم قبائلی اضلاع کو سیلز ٹیکس سے مْستثنیٰ قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ریوینیو اتھارٹی نے چار ماہ کے لیے قبائلی و نیم قبائلی اضلاع کو سیلز ٹیکس سے مْستثنیٰ قرار دے دیا، پی پی آئی کے مطابق سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق استثنیٰ کا فیصلہ اتھارٹی کی پالیسی بورڈ نے خیبر پختونخوا حکومت کی اجازت سے کیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق ان اضلاع میں خدمات کی فراہمی پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا، سیلز ٹیکس کی چھوٹ صرف ان علاقوں کے رہائش پذیر افراد کی خدمات کی فراہمی پر لاگو ہوگی،سیلز ٹیکس کی چھوٹ ان کاروبار کے لیے ہوگی جو ان اضلاع کے اندر واقع ہوں البتہ یہ چھوٹ ٹیلی کمیونیکیشن و ملحقہ دیگر خدمات اور پی ایس ڈی پی، اے ڈی پی کے پراجیکٹس پر لاگو نہیں ہوگی۔ سیلز ٹیکس کی یہ چھوٹ یکم جولائی 2023 سے ان اضلاع کے کاروبار اور معاہدوں پر لاگو ہوگی، یہ چھوٹ 31 اکتوبر 2023 تک نافذالعمل ہوگی۔