شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نفٹ اسٹاف کے تمام جائزمسائل جلد حل کر لیے جائیں گے:عمران فاروقی

کراچی (پی پی آئی)نیشنل انسٹی ٹیوشنل فیسیلیٹیشن ٹیکنالوجی(نفٹ)کے چیئرمین عمران فاروقی نے کہا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوشنل فیسیلیٹیشن ٹیکنالوجی نفٹ  اسٹاف کے تمام جائزمسائل جلد حل کر لیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان نفٹ وررکز یونین (سی بی اے) کے سیکرٹری جنرل سلمان محمود کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کی بہتری اور ترقی کے لیے ملازمین کا کلیدی کردار ہے۔ہماری کوشش ہے کہ ملازمین کو ان کے تمام حقوق ملیں اور اس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے کے ملازمین جتنے آسودہ ہوں گے اس سے نفٹ کو اتنا ہی فائدہ پہنچے گا۔اس موقع پر یونین رہنماوں نے چیئرمین کو ملازمین کی بہتری کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ تعاون کا یقین دلایا۔