سندھ میں عملاڈاکو راج، حکومت کا دور دور تک نام و نشان نظر نہیں آرہا:راشد محمود سومرو

 کراچی (پی پی آئی)جمعیت علما اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرونے کہا ہے کہ سندھ پر مسلط حکمران صوبے کے معدنیات اور وسائل کو فرورخت کر رہے ہیں،سندھ حکومت امن وامان کی بحالی میں مکمل طور پر  ناکام ہوچکی ہے،سندھ میں ڈاکو راج ہے جسے ختم کرنے کیلئے  حکومت کا دور دور تک نام و نشان نظر نہیں آرہا۔پی پی آئی کے مطابق  انہوں نے مزید کہا  کہ عوام کا درد رکھنے والی لیڈر شپ کو اب  بیدار ہونا ہوگا،سندھ کے مسائل کے حل کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے دروازے  ہر وقت کھلے ہیں اور ہم سب مل کر سندھ کو  مسائل کے دلدل سے نکال سکتے ہیں۔