شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نئی مردم شماری پنجاب کے حقوق پر ڈاکہ،عدالت میں چیلنج کریں گے:فواد چودھری

اسلام آباد (پی پی آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نئی مردم شماری پنجاب کے سیاسی حقوق پر بہت بڑا ڈاکا ہے، کیاہوا کہ پنجاب کی آبادی اتنی کم ہوگئی کہ قومی اسمبلی کی 8 نشستیں کم ہوگئیں؟ نہ طریقہ کار پر بحث ہوئی نہ نتائج کی شفافیت کا پتا۔ سابق وزیر نے کہا کہ جہلم اور چکوال جیسے اضلاع صرف ایک نشست کے اضلاع بن جائیں گے، ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ کو بھی نشستیں کھونی پڑیں گی,فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سیاستدانوں کا رویہ مایوس کن ہے، اب خود اس مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کروں گا۔