کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیو یارک میں کوئنز بورو کی شاہراہ شاعر مشرق ”علامہ محمد اقبال“ سے موسوم

نیو یارک (پی پی آئی)پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر نیو یارک شہرکے کوئنز بورومیں ایک سڑک کا نام قومی شاعر ”علامہ محمد اقبال“ کے نام پر رکھ دیا گیا۔کوئنز کے رچمنڈ ہل سیکشن میں منعقدہ تقریب میں ”علامہ اقبال ایونیو“ کا افتتاح کیا گیا جس میں لوگوں نے قومی پرچم لہراتے ہوئے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے۔ پی پی آئی کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے صدر علی رشید کو نیویارک میں ”علامہ اقبال ایونیو“ کے نام سے اس ایونیو کے قیام پر مبارکباد دی۔انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنے اور امریکہ میں پاکستان کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کے لئے علی رشید کی پرعزم کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیویارک سٹی کونسل کی اسپیکر ایڈرین ایڈمز نے کہا کہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر انہیں 109 ویں اسٹریٹ اور 101 ویں ایونیو کا نام ’علامہ اقبال ایونیو‘ رکھنے پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے کام اور وڑن کی وجہ سے ہی پاکستان ایک آزاد ملک کے طور پر وجود میں آیا ہے۔