کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہوسکتا ہے عمران خان کے خلاف نئے کیسز بھی سامنے آجائیں: خواجہ آصف

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ الیکشن جنوری 2024 میں ہوجائیں گے۔ جو بھی نگراں وزیراعظم ہوگا وہ ہمارے اعتماد کا آدمی ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت بہت لوگ نگراں وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ لوگوں کی رال ٹپک رہی ہے، لوگوں کو لگتا ہے کہ نگراں سیٹ اپ لمبا چلے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے علاوہ بھی کئی کیسز ہیں، ہوسکتا ہے عمران خان کے خلاف نئے کیسز بھی سامنے آجائیں۔