سید نور کی فلم ’للکارا سنگھ‘ کی عکسبندی لاہور میں جاری،‘ اسی سال ریلیز متوقع

   لاہور(پی پی آئی)پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور کی نئی فلم ’للکارا سنگھ‘ کی عکسبندی ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔ پی پی آئی کے مطابق فلم کی شوٹنگ منگل کو لاہور کے پیکجز مال میں بھی ہوئی جہاں اداکار عیسی علی پر فلم کے سین فلم بند کیے گئے۔عیسیٰ علی اداکار شان شاہد کے بھانجے ہیں۔ خیال رہے کہ فلم ’للکارا سنگھ‘ اسی سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Latest from Blog