اداروں کیخلاف تقاریر کیس میں ایمان مزاری کی ضمانت منظور

 اسلام آباد (پی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ڈیوٹی جج وقاص احمد راجہ نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے دہشتگردی اور اداروں میں بغاوت پرا کسانے کے کیس میں نامزد ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور 30 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت کے بعد ہوئی تھی۔

Latest from Blog