ؒؒلاہور(پی پی آئی) ڈینگی وائرس کے حملوں میں شدت اضافہ ریکارڈ، پنجاب میں24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے مزید30 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ واہگہ زون میں 8،علامہ اقبال زون میں ڈینگی بخار کے7 نئے مریض، نشتر زون میں 5 جبکہ کینٹ میں ڈینگی بخار کے 4 مریض رپورٹ ہوئے۔ سیکریٹری صحت کے مطابق راوی، سمن آباد، داتا گنج بخش زون میں ڈینگی بخار کا ایک ایک مریض رپورٹ، گلبرگ، شالامار اور عزیز بھٹی زون میں ڈینگی بخار کا ایک ایک مریض رپورٹ کیا گیا ہے۔ شہر میں مچھروں کی افزائش بھی خوفناک حد تک بڑھ گئی، شہر کے مزید 1137 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوچکا ہے۔۔
Next Post
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل جاں بحق، ملزمان فرار
Wed Aug 30 , 2023
ؒؒکوئٹہ(پی پی آئی)کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ نی جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا،کانسٹیبل اختر حسین بلوچستان کانسٹیبلری میں ملازم تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار اپنی ڈیوٹی ختم […]