نیب قانون کے ذریعے سیاسی انتقام کاسلسلہ ختم ہوناچاہیے: چیف جسٹس

ؒؒاسلام آباد(پی پی آئی)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے نیب ترامیم کیس میں ریمارکس دیے کہ نیب قانون کے ذریعے سیاسی انتقام کاسلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔کیس کی سماعت کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل منصور اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ ضرورپڑھیں:سائفر کیس، عمران خان کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیعدوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ نیب نے 50 کروڑ سے کم کرپشن کے مقدمات واپس لے لیے،کس قانون کے تحت یہ تفریق بنائی گئی ہے؟ اس پر وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے نظام کا محافظ نیب ہے۔ اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ احتساب کے قوانین میں سب سے سخت قانون نیب کا ہی ہے، نیب کے دائرے سے نکلنے والیکسی اورقانون کے تحت احتساب کے عمل میں شامل ہوں گے، کیا 50 کروڑ کی حد اس لیے مقررکی گئی کہ بڑی مچھلی کو پکڑا جائے؟ کیا 50 کروڑ سے کم کی کرپشن کرنے والوں کی عزت افزائی کی جارہی ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ نیب ٹرائل کی رفتاربہت سست ہوتی ہے، نیب ترامیم 2022 میں انکوائری کے وقت ملزم کی گرفتاری کو نکالا گیا، جولائی2023 میں نیب قانون میں دوبارہ انکوائری سطح پرگرفتاری کوشامل کیا گیا، نیب کیسز میں انکوائری کی سطح پرگرفتاری کے نقص کونکال کردوبارہ شامل کیا گیا، انکوائری سطح پرگرفتاری نیب کی گرفت اور سیاستدانوں کیگردگھیرا تنگ کرنے کے لیے کی گئی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب قانون کے ذریعے سیاسی انتقام کاسلسلہ ختم ہوناچاہیے۔

Next Post

سی پیک پاکستان کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کیلئے گیم چینجز ثابت ہوگا، چینی قونصل جنرل

Wed Aug 30 , 2023
ؒلاہور(پی پی آئی) چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ خطے کے دیگر ممالک کیلئے بھی گیم چینجز ثابت ہوگا،سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔بدھ کے روز لاہور میں سینئر صحافیوں […]