جناح ہاؤس،عسکری ٹاور ،جلاو گھیراؤ سمیت 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج

لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس،عسکری ٹاور حملہ،جلاو گھیراؤ سمیت 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل خان نے سماعت کی،پی پی آئی کے مطابق شاہ محمود قریشی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی گئی،وکیل نے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی گرفتار ہو چکے ہیں پیش نہیں ہو سکتے،شاہ محمود قریشی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی اس وقت سائفر انکوائری کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Next Post

 ن لیگ کا آفس جلانے کے کیس میں فواد چودھری کی عبوری ضمانت خارج

Sat Sep 2 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے  مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ پی پی آئی کے مطابق  انسداد دہشت گردی عدالت میں ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی،اعدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت […]