گڈانی (پی پی آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کی 38ویں سالگرہ پرپاکستان میں دلچسپ اور انوکھے اندازمیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحل گڈانی بیچ پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی 70 فٹ لمبی تصویر بنائی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق ساحل پرریت سے فن پارے بنانے والے ہنرمندوں کے گروپ نے یہ تصویر سعودی ولی عہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ ساحلی آرٹسٹ سمیر شوکت نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہم ولی عہد کو ان کی 38 ویں سالگرہ پر مبارکباد دینا چاہتے تھے، لہذا ہم نے گڈانی ساحل پر ان کی 70 فٹ لمبی تصویر بنائی ہے‘۔
Next Post
نئی ملازمتوں میں کمی، ملازمت کے متلاشیوں کی شرح میں اضافہ
Sat Sep 2 , 2023
کراچی (پی پی آئی)بڑھتی مہنگائی اور کم تنخواہوں سے ملازمت پیشہ طبقہ ناخوش ہے، دراصل غیر منصفانہ یا ناکافی اجرت کی وجہ سے بد دل ملازم اپنے کام کی جگہ پر متحرک نظر نہیں آتے۔تاہم نوکریوں کی گھٹتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ایسے ملازم خاموشی سے دلجمعی کی بجائے بد دلی کیساتھ دفتری امور نمٹاتے ہیں۔پی پی آئی کے […]