گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا میں چند اضلاع کے غیرضروری سفر سے گریز کریں،برطانوی حکومت کی اپنے شہریوں کو ہدایت

 اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان میں گذشتہ چند روز سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ان مظاہروں کے پیش نظر امریکہ کے بعد برطانیہ کی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے غیرضروری سفر سے گریز کریں۔پی پی آئی کے مطابق ایڈوائزری میں صوبہ خیبرپختونخوا کے چند اضلاع میں بھی سفر نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔ قبل ازیں امریکہ کے پاکستان میں موجود سفارت خانے نے بھی اپنے شہریوں کو سکردو اور دیامر میں جاری احتجاج کے پیش نظر اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔امریکی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’پرامن مظاہروں کو کسی بھی وقت پرتشدد ہو جانے کا خدشہ ہے۔ اس لیے اجتماعات اور ہجوم کے قریب جانے میں احتیاط کریں اور مقامی میڈیا کی رپورٹس پر نظر رکھیں۔

Next Post

اٹک جیل میں پرویز الٰہی کی اچانک طبعیت خراب،چیک اپ کیلئے ا سپتال منتقل

Mon Sep 4 , 2023
اٹک (پی پی آئی)  اٹک جیل میں سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کی اچانک طبعیت خراب ہو گئی،ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سابق وزیراعلٰی پنجاب کو چیک اپ کیلئے پمز ہسپتال منتقل کیا  گیاہے۔ پی پی آئی کے مطابقپولیس کا قافلہ پرویز الٰہی کو لیکر اٹک جیل سے اسلام آباد پہنچا۔