گورنر قصیم شہزادہ فیصل بن مشعل سعود سے سفیر پاکستان احمد فاروق کی ملاقات

 قصیم (پی پی آئی) سعودی عرب کے قصیم ریجن کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز نے اپنے دفتر میں مملکت میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا خیرمقدم کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے سفیر پاکستان کو قصیم ریجن میں خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے خوشگورار قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔گورنر قصیم نے  سعودی حکومت اور پاکستان کے درمیان گہرے اور قریبی تعلقات کا بھی ذکر کیا۔ملاقات میں خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Next Post

شہر قائد میں مین ہولز پر ڈھکن لگانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

Mon Sep 4 , 2023
کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں مین ہولز پر ڈھکن لگانے کے ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔کراچی شہر میں اب تک  ہزاروں کھلے مین ہولز جابجا نظرآتے ہیں جن پر ڈھکن نہیں  لگائے جا سکے ہیں، پی پی آئی کے مطابق کراچی میں رواں سال 68 افراد مین ہولز میں گر کر جاں بحق ہوچکے ہیں […]