معروف اداکار شبیر مرزا سپرد خاک

 لاہور (پی پی آئی)معروف اداکار شبیر مرزا کو جھنڈا چیچی پھاٹک والی مسجد میں نماز جنازہ کے بعد  سپرد خاک کردیا گیا۔وہ مختصر علالت کے بعد بدھ کو  انتقال کرگئے تھے۔ پی پی آئی کے مطابق شبیر مرزا کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی۔ شبیر مرزا نے مشہور زمانہ ڈرامہ گیسٹ ہاؤس سمیت مختلف ڈرامہ سیریلزمکی کھڑوں انگلینڈ، آغوش، چن ماڑا چڑیا میں مرکزی کردار اداکئے جبکہ ان کی وجہ شہرت گیسٹ ہاؤس ڈرامے کا کردار تھا، علاوہ ازیں انہوں نے پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔  شبیر مرزا کی نماز جنازہ جھنڈا چیچی پھاٹک والی مسجد میں ادا کی  گئی۔

Latest from Blog