طورخم/خیبر(پی پی آئی)طور خم بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کاکے بعد تجارتی گزرگاہ کو بند کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ افغان حکام کی جانب سے مرکزی سرحدی گزر گاہ کے قریب ممنوعہ علاقے میں چیک پوائنٹ کی تعمیر شروع کیے جانے کے بعد پیش آیا۔ پی پی آئی کے مطابق افغان فورسز نے ایسے علاقے میں چیک پوائنٹ قائم کرنے کی کوشش کی جہاں دونوں فریق کی جانب سے کوئی چوکی قائم نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ سرحد بند ہے اورماحول کشیدہ نیز“دونوں جانب افواج چوکس ہیں۔طورخم بارڈر ایک اہم تجارتی راستہ ہے جہاں سے افغانستان کوئلے کے ٹرک برآمد کرتا ہے اور پاکستان سے خوراک و دیگر سامان درآمد کرتا ہے۔
Next Post
ملک بھر میں کاروبار اور دکانیں مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز
Thu Sep 7 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)ملک بھرمیں تجارتی مراکز ایک بار پھر جلدی بند کرنے کے لئے تجویز تیار کرلی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز تیار کرلی گئی، کاروبار جلدی بند کرنے کے لیے موسم سرما کا ٹائم فریم مقرر […]
