راولپنڈی ر(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگی قیادت کو عوام کے غیض و غضب کا علم ہے، اسی لئے قیادت ملک چھوڑ کربھاگ گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان، پیپلزپارٹی پر اور پیپلز پارٹی، نون لیگ پر ملبہ ڈال رہی ہے جبکہ ان نااہلوں کی وجہ سے سارا ملبہ غریب عوام پر گر گیا ہے۔ اصل مسئلہ غربت اور بیروزگاری ہے جس پر نہ کوئی بات کر رہا ہے نہ کوئی توجہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اقتدار میں ہو تو سات سات فنکشن کرتا ہے، اقتدار سے اترتا ہے تو سیدھا لندن جاتا ہے اور بیمار ہو جاتا ہے۔ نواز شریف کو پہلے ہی کئی سالوں سے سیاسی بیماری ہے۔ پیپلز پارٹی کی اہم قیادت اور نون لیگ کی اہم قیادت ملک چھوڑ کر جاچکی ہے، اْنہیں قوم کے جذبات اور عوام کے غیض و غضب کا علم ہے۔پی پی آئی کے مطابق شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ جو لوگ بجلی کے بلوں اور چینی، آٹا کی مہنگائی پر سڑکوں پر آئے ہیں وہ کسی لیڈر یا پارٹی کے کہنے پر نہیں آئے، اپنی بقاکے لیے سڑکوں پر آئے ہیں۔ لوگ اپنے مسائل کے حل کے لیے کسی کی طرف نہیں دیکھ رہے، آسمان کے فیصلے کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ مسلہ اب سیاست نہیں رہا، سنگین معاشی حالات بن گیا ہے۔ غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں غریب کا چولہا بھی نہیں جل رہا۔
Next Post
آئندہ انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار
Fri Sep 8 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات سے متعلق تیاریاں جاری ہیں، اس حوالے سے آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیارکرلیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر الیکشن عملے کی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، جبکہ ٹریننگ کے حوالے سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز […]