نیب نے190 ملین پاونڈز کرپشن کیس میں علی امین گنڈ ا پور کو طلب کر لیا

 اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کی کرپشن کی تحقیقات میں نیب نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو بھی شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق     ڈی پی او  ڈیرہ اسماعیل خان کی وساطت سے نیب راولپنڈی نے علی امین گنڈہ پور کو 13 ستمبر کو نیب کی سنٹرل انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس بھیجوا دیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 3 دسمبر2019 کو کابینہ کے جس اجلاس میں سابق وزیراعظم بند لفافہ میں موجود خفیہ معاہدہ کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم کو قومی خزانہ کی بجائے ذاتی مفاد میں کھپانے کے لئے کابینہ کی منظوری لے رہے تھے تو آپ بھی کابینہ کے اس اجلاس میں موجود تھے۔ اس لئے آپ شامل تفتیش ہو کر اس معاملہ میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔

Next Post

لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاکی فیسوں میں 100گنا اضافہ

Fri Sep 8 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلاکی فیسوں میں 100گنا اضافہ کردیا  ہے،ہائیکورٹ بارکے وکلاکی لائف ممبرشپ فیس3ہزار روپے سے بڑھاکر10ہزارکردی گئی ہے۔ ویزہ لیٹر فیس ایک ہزار سے بڑھا کر 3 ہزار کردی گئی،گڈ اسٹینڈنگ سرٹیفکیٹ فیس 1ہزار سے 3 ہزار کردی گئی،تجربہ سرٹیفکیٹ 1ہزار، آرمڈ لائسنس فیس 500 سے 1ہزار کردی گئی۔این او سی برائے ممبرشپ فیس 500 […]