یوم بحریہ پربہادر سپوتوں کے عظیم کارناموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: محسن نقوی

؎لاہور(پی پی آئی)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نیوی ڈے پر ا پنے پیغام  میں کہا ہے کہنیوی ڈے پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کے عظیم کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔۔  پی پی آئی کے مطابق محسن نقوی کا  اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ فضائیہ کی طرح بحری  فوج کے جوان بھی دشمن کے خلاف جوانمردی سے لڑے، پاک بحریہ کے جانبازوں نے پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی، پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں، 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ کے ناقابل فراموش کردارکو سنہری حروف سے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی اپنی بڑھتی ہوئی ذمّہ داریوں کے ساتھ خطے میں ایک باصلاحیت اور متحرک بحری فورس بن کر اْبھری ہے۔