عمران کے ساتھ کھڑا ہوں، کمرہ عدالت سے پرویز الٰہی کی کا شیخ رشید سے تبادلہ خیال

اسلام آباد(پی پی آئی) سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا توکمرہ عدالت میں وکیل نے اپنے فون سے پرویز الٰہی کی شیخ رشید سے بات کروائی۔ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ اور شیخ رشید کے مابین دو بار ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔پی پی آئی کے مطابق پرویز الہیٰ نے شیخ رشید کو کہا کہ مجھے دو دن تھانہ سی آئی اے میں رکھا جس میں آپ کو رکھاگیا۔بہت ظالم لوگ ہیں، میں نے بتایا دل میں اسٹنٹ پڑے ہوئے ہیں۔ آپ کے بارے میں تھانے والے بتا رہے تھے کہ جب شیخ رشید گرفتار تھے تو انہیں بخار تھا۔تو کہا گیا شیخ رشید کو رضائی نہیں دینی، پھر کچھ لوگوں نے رضائی کمبل آپ کو دئیے۔ پرویز الٰہی نے نگران وزیراعلی پنجاب کا بھی فون کال پر تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب میرا رشتہ دار ہے لیکن حالات آپ کو معلوم ہیں۔عمران کے ساتھ کھڑے ہیں، انہیں سب معلوم ہے۔پی ٹی آئی میں باقیوں کا آپ کو معلوم ہے۔

Next Post

میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کیخلاف احتجاج،رہائی کیلئے مظاہرے

Fri Sep 8 , 2023
 سری نگر (پی پی آئی)متحدہ مجلس علما  مقبوضہ جموں وکشمیر  کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظربندی اور انہیں مسلسل 211 ویں جمعہ کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے پر مقبوضہ وادی کی مساجد میں علمائے کرام نے  […]