عمران اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

 اسلام آباد (پی پی آئی)  پی ٹی آئی  کے چیئرمینعمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر بغیر سماعت کارروائی ملتوی کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق  آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین رخصت پر ہیں، عدالتی عملے کی جانب سے جج کی رخصت بارے آگاہ کر دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر بغیر سماعت کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ 2 سماعتوں پر بھی جج کی رخصت پر بغیر کارروائی سماعت ملتوی ہو گئی تھی۔