عوامی مہم اگلے ہفتے شروع کر ر ہے ہیں، پارٹی ہر الیکشن کیلئے تیار ہے:: فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ(پی پی آئی)استحکام پاکستان پارٹی  کی رہنما فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ دیکھنا پڑے گا عوام پر گرے بجلی کے بلوں کا ذمے دار کون ہے۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اگلے ہفتے عوامی مہم شروع کر رہی ہے، استحکام پارٹی ہر الیکشن میں جانے کیلیے تیار ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایک جماعت کو جتوانے کیلئے بنائے گئے ٹیلر میڈ حلقے کو دہرایا جائے۔رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن کی طرح نئی مردم شماری بھی بہت ضروری ہے۔

Next Post

بلدیہ فیکٹر ی کیس میں عبدالرحمان بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد

Mon Sep 11 , 2023
کراچی (پی پی آئی) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان عبدالرحمان بھولا اور زبیر چڑیا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مجرموں کو سزا دینے کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔پی پی آئی  کے مطابق عدالت نے عبدالرحمان بھولا اور زبیر عرف چریا کی […]