کراچی (پی پی آئی) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) میں انتہائی ضروری اسامیوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ کی اجازت سے 5 سال کے وقفے سے ایک سالہ قابل توسیع کنٹریکٹ پر 210 اسامیوں پرنئی بھرتیوں کے لیے موزوں امیدواروں سے 25 ستمبر تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں، پی آئی اے میں پائلٹس کی آخری بھرتی 2016 اور فضائی میزبانوں کی آخری بھرتی 2017 میں کی گئی تھی،2017 میں بھرتی کردہ 60 فضائی میزبانوں کے بیج کو ایک سال کا کنٹریکٹ مکمل ہونے کے بعد فارغ کر دیا گیا تھا۔۔