چیف جسٹس پاکستان کی ریٹائرمنٹ پر تقریبات، ججز روسٹر میں ترمیم

لاہور(پی پی آئی)چیف جسٹس پاکستان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ہونے والی تقریبات کیلئے ججز روسٹر میں ترمیم کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد تیسرا ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 14 سے 18ستمبر تک راولپنڈی بنچ میں سماعت کریں گے،جسٹس ملک شہزاد احمد خان 14 سے 18ستمبر تک راولپنڈی بنچ میں سماعت کریں گے۔ جسٹس شجاعت علی خان 14 سے 17 ستمبر تک راولپنڈی بینچ میں سماعت کریں گے،نامزد چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سپریم کورٹ کے ججز 14ستمبر کو عشائیہ دینگے۔سپریم کورٹ میں ریٹائر ہونیوالے چیف جسٹس عمر عطابندیال کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائیگا،عشائیہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر ججز شرکت کریں گے۔ عشائیہ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس جواد حسن شرکت کرینگے،جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس مرزا وقاص رؤف، جسٹس محمد رضا قریشی شرکت کریں گے۔،پرنسپل سیٹ پرچیف جسٹس کی عدالت میں 14 سے 18ستمبر تک سماعت نہیں ہوگی۔جسٹس ملک شہزاد احمد ملک کی عدالت میں بھی 14سے 18 ستمبر تک سماعت نہیں ہوگی،جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں 14سے 17ستمبر تک سماعت نہیں ہوگی۔