جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی  عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن کے 21اکتوبر 2022کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست پر سماعت  ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا نے اپیل واپس لینے کی مخالفت کردی،ڈی جی لا نے کہاکہ توشہ خانہ سے متعلق تمام معاملہ اسلام آباد کی حدود میں ہوا۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ اگر آپ کوئی تحریری دلائل دینا چاہیں تو دے دیں،چھوٹا سا معاملہ ہے، بحث کریں اور معاملہ ختم کریں،ہم اس کو فیصلے کیلئے رکھ دیتے ہیں، آپ نے جو تحریری طور پر دینا ہے وہ دے دیں،جو پٹیشن آتی ہے وہ واپس بھی ہو سکتی ہے، بعد ازاں عدالت نے  درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔