لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں کے چار ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دیں، چاروں ججز انسداددہشتگردی عدالتوں میں تعینات کر دیئے گئے۔پی پی آئی کے مطابق ہائیکورٹ نے چاروں ججز کو 21 ستمبر تک انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کا چارج لینے کی ہدایت کردی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ارشد جاوید، جج انسدادِ دہشت گردی کورٹ نمبر تین لاہور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک اعجاز آصف جج انسدادِ دہشت گردی کورٹ نمبر ون راولپنڈی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ذوالفقار علی جج انسدادِ دہشت گردی کورٹ نمبر دو ملتان اورایڈیشنل سیشن جج مس نتاشا نسیم سپرا، جج انسدادِ دہشت گردی کورٹ نمبر دو گوجرانولہ تعینات کر دی گئیں۔نوٹیفکیشن کی نقول رجسٹرار سپریم، رجسٹرار وفاقی شرعی عدالت، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو ارسال کر دی گئیں،نوٹیفکیشن کی نقول چیف سیکرٹری پنجاب اور صوبہ بھر کے سیشن ججز سمیت دیگر کو ارسال کی گئیں،نوٹیفکیشن کی نقول سیکرٹری ہوم،اکاو?نٹ جنرل پنجاب، اکاو?نٹنٹ جنرل پاکستان کو بھی ارسال کی گئی،نوٹیفکیشن کی نقول سیکرٹری الیکشن کمیشن،سیکرٹری لا اینڈ جسٹس سمیت دیگر کو بھجوا دی گئیں۔
Next Post
تھیٹرز میں غیراخلاقی پرفارمنسز پر اداکاراؤں کے بعدمرد اداکاروں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ
Tue Sep 19 , 2023
لاہور(پی پی آئی)حکومت نے تھیٹرز میں غیراخلاقی پرفارمنسز کرنے والے مرد اداکاروں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق حکومت پنجاب نے تھیٹرز پر غیر اخلاقی پرفارمنسز پرخواتین اداکاروں کے بعد مرد اداکاروں کیخلاف بھی کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے،متعدد مرد اداکاروں کی غیر اخلاقی پرفارمنسز مانیٹر کی گئیں اورویڈیوز بھی اکٹھی کر لی گئیں۔ […]