بلاول بھٹو زرداری کی35ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی35ویں سالگرہ  21ستمبر کو  ملک بھر میں منائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماوں و کارکنان کی جانب سے سندھ کے تمام اضلاع میں 21ستمبر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریبات میں کیک کاٹے جائینگے۔ سالگرہ تقریبات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی اور ملک اور عوام کی بہتری کے لئے کردار ادا کرنے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

Next Post

ریلوے میں بڑھائے گئے 5 فیصد مزید اضافہ کرایوں پر عمل درآمد شروع

Tue Sep 19 , 2023
 کراچی (پی پی آئی)پاکستان ریلوے نے مسافر اور پارسل ٹرینوں کے کرایوں میں بڑھائے گئے5فیصد اضافہ کی وصولی شروع کردی ہے، گزشتہ دو مہینے میں تیسری بار اضافہ کیا جاچکا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے بعد پاکستان ریلوے نے بھی ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے تھے۔