شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ، گھروں پر چھاپے مارنے کی تیاری

 اسلام آباد/کراچی (پی پی آئی) حساس اداروں نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے مافیا کے گھروں پر ایف آئی اے کی مدد سے چھاپے مارنے کی تیاری کر لی ہے۔پی پی آئی کے مطابق  ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا اگلا مرحلہ شروع کیا جارہا ہے جس میں ذخیرہ کیے گئے ڈالرز کی برا?مدگی کے لیے ایف آئی اے اور حساس ادارے اب گھروں پرچھاپے ماریں گے۔ذرائع کے مطابق ایکسچینج  کمپنیز سے حاصل ڈیٹا کی مدد سے ملک بھر میں گھروں کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے۔حساس اداروں کو کریک ڈاؤن کے بعد مافیاز کے گھروں میں ڈالر ذخیرہ کرنے کی مستند اطلاعات ملی ہیں، حساس اداروں نے غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی فہرست بھی حاصل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پرٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائی کریں گے جس کے بعد گھروں میں ڈالر چھپانے والوں کو گرفتاری اورجیل میں قید کی سزائیں ملیں گی۔