اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شیخ رشید کو عدالت پیش کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کیخلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس ایڈیشنل سیشن جج صہیب بلال کی عدالت میں پی ٹی آئی وکیل نعم پنجوتھا پیش ہوئے،نعیم پنجوتھا نے عدالت پروڈکشن کی 2 درخواستیں دائر کردیں۔پی پی آئی کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار اور شیخ رشید اغوا ہیں، عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے،ملک میں جو پریس کانفرنس کرے اس کو چھوڑ دیاجاتا ہے،شیخ رشید کی پریس کانفرنس نہیں آئی جس کے باعث منظر عام پر نہیں آئے، صداقت علی عباسی کا بھی کوئی اتا پتہ نہیں ہے،عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Next Post
رواں مالی سال پاکستان کی اکانومی کی گروتھ 1.9فیصد رہنے کی پیش گوئی
Wed Sep 20 , 2023
کراچی (پی پی آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ رواں مالی سال الیکشن ہونے سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے،مالی سال 2024کے دوران الیکشن سے پاکستان کی معیشت کو اعتماد ملے گا،پی پی آئی کے مطابق اے […]