کراچی (پی پی آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ رواں مالی سال الیکشن ہونے سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے،مالی سال 2024کے دوران الیکشن سے پاکستان کی معیشت کو اعتماد ملے گا،پی پی آئی کے مطابق اے ڈی بی نے رواں مالی سال پاکستان کی اکانومی کی گروتھ 1.9فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ معاشی شرح نمو میں گروتھ کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد ناگزیر ہے، مہنگائی کی مجموعی شرح 25فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی نظم و نسق، ایکچینج ریٹ، پاور سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے، معاشی گروتھ کیلئے حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔
Next Post
جشن عید میلاد النبی پر میر واعظ محمد عمرفاروق کی فوری غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
Wed Sep 20 , 2023
سری نگر/مقبوضہ جموں و کشمیر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر ا کی حریت تنظیموں،نجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر اور کشمیری عمائدین نے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر غیر قانونی طورپر نظربند میر واعظ محمد عمرفاروق کی فوری غیر مشروط رہائی کا مطالبہ دہرایا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ کئی برس سے […]