سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران وزیراعظم کیلئے 5 نام دیے لیکن سب کچھ اوپر اوپر ہی ہوگیا: سید خورشید شاہ

 اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے نگران وزیراعظم کیلئے کمیٹی بنائی پانچ نام دیے لیکن سب کچھ اوپر اوپر سے ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق   اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ  اب تو بس دعا ہے کہ نگران وزیراعظم شفاف انتخاب کروا دیں،  محسن نقوی کو آصف زرداری نے بچوں جیسا پیار دیا لیکن اگر کوئی پھر جائے تو کیا کیا جا سکتا ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ  نیب ترامیم کے بارے میں عدالتی فیصلے کا پیپلز پارٹی کو کوئی نقصان یا فائدہ نہیں ہوگا، ہم نے جو بھگتنا تھا، بھگت چکے، میرے دو سال کون لوٹائے گا؟ اس کا جواب کون دے گا۔