جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے پاور سیکٹر کو کھربوں روپے کا نقصان

کراچی (پی پی آئی) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث پاور سیکٹر کو دو سال میں کھربوں روپے کا نقصان ہوا۔ذرائع وزرات توانائی کے مطابق پاور سیکٹر کی ناکام پالیسیاں اور ڈسکوز کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کم ریکوری کے باعث دو سال میں 708 ارب گردشی قرضے کا حصہ بن گیا۔پی پی آئی کے مطابق دو سال کے دوران پاور سیکٹر کو 253 ارب روپے، رواں سال ڈسکوز کی خراب کارکردگی کے باعث وزرات توانائی کو 160 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ گزشتہ سال ڈسکوز نے قومی خزانے کو 133 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، رواں سال ڈسکوز کی کارکردگی مزید خراب رہی۔ذرائع کے مطابق دو برسوں میں وصولیوں میں ناکامی کے باعث حکومت کو 416 ارب روپے کا نقصان ہوا، رواں سال ڈسکوز کی ریکوریاں ٹارگٹ سے 236 ارب روپے کم رہیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا 80 فیصد سسٹم اوورلوڈ ہے، ٹرانسفامرز اور گرڈ سٹیشنز بھی بجلی کی بڑی مقدار ضائع کر دیتے ہیں۔