کراچی (پی پی آئی) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کی نجکاری سے قبل ادارے کو 2 کمپنیوں میں تقسیم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ادارے کی تنظیم نو کا عمل تیز کردیا گیا ہے،کی نجکاری کیلئے ضروری بیلنس شیٹ ری اسٹرکچرنگ کیلئے مالی مشیر کی خدمات اور تجاویز لی جائیں گی، جس میں پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کرنے یا پی آئی اے کو ایک ہولڈنگ کمپنی کے ماتحت ادارہ بنانے، تمام اثاثے بشمول جائیدادیں، تمام قرضہ جات، جہاز اور ملازمین نئی کمپنی کو منتقل کردیئے جائیں گے اور پی آئی اے بحیثیت مالی طور پر صاف یا قرضوں سے پاک کمپنی کو نجکاری کیلئے سرمایہ کاروں کو پیش کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 147 ارب روپے کے اثاثوں کے مقابلے میں قرضوں کی مالیت 742 ارب روپے ہے، زیادہ تر قرضے 2003 سے ہونے والے خسارے کو پورا کرنے کیلئے لئے گئے جس پر پی آئی اے پر 150 ارب سالانہ کی ادائیگیوں کا بوجھ پڑتا ہے۔
Next Post
افغان حکومت کی پاکستان پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی
Fri Sep 22 , 2023
اسلام آباد/کابل(پی پی آئی) افغان عبوری حکومت نے پاکستان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروا دی ہے۔پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کے دورہ کابل کے موقع پر پاک افغان کشیدگی کے خاتمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔پی پی آئی کے […]
