آزاد کشمیر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سرسبز علاقے بنجر،قدرتی حسن بھی ماند

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)آزاد جموں و کشمیر شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، آبادی کے پھیلاؤ اور جنگلات کے کٹاؤ کی وجہ سے سرسبز علاقے حیرت انگیز طور پر کم ہو رہے ہیں۔دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہونے کی وجہ سے بارش میں کمی اور گرمی میں اضافہ ہورہا ہے،  پی پی آئی کے مطابقماحولیاتی تبدیلی کے باعثسرسبز علاقے بنجر بنتے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے کا قدرتی حسن بھی ماند پڑنے لگا ہے۔موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے غذائی اجناس کی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ کئی علاقوں میں چشمے تک خشک ہو چکے ہیں، آزاد جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، کئی سالوں سے ندی نالے خشک اور دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل کم ہونے لگی ہے۔آزاد کشمیر میں گزشتہ چند سالوں کے دوران درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے آبادی اور ماحولیات پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

Next Post

مخالفین کو کہتا ہوں ہمیں حلوہ نہ سمجھنا کھانے سے پہلے سوچ ضرور لینا: فاروق ستار

Sun Sep 24 , 2023
کراچی (پی پی آئی)ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ وقت، حالات، غلطیوں اور سازشوں نے ہمیں کمزور اور تقسیم کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق     رہنما ایم کیوایم فاروق ستار نے کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری بجلی، پانی […]