خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

زیریں بلوچستان اوربالائی سندھ میں آباد ہندو برادری کو اغواتاوان کی دھمکیوں کا سامنا

اوستہ محمد/کندھکوٹ (پی پی آئی)زیریں بلوچستان اوربالائی سندھ میں آباد ہندو برادری کو اغواتاوان کی دھمکیوں کا سامنا ہے،من وامان کی مخدوش صورتحال اور عدم تحفظ کے باعث وہ اپنا کاروبار کو ختم کرکے دوسرے اضلاع میں شفٹ ہور ہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے کا کہنا ہے کہ  زیریں بلوچستان اورجیکب آباد، شکارپور اورکندھکوٹ و دیگر اضلاع میں ہندو برادری  صدیوں سے آباد ہے اورآڑھت کا  زیادہ تر کاروبار ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجروں کا ہی ہے مگر  چند عشروں سے ہندو برادری کو اغوا،ڈکیتی اورتاوان کی دھمکیوں کا سامناہے جس کے باعث ہندو تاجراپنا کاروبار بڑے شہروں میں شفٹ کررہے ہیں اور  بیشتر تاجر تومنتقل بھی ہوچکے ہیں جو رہ گئے ہیں وہ بھی شفٹ ہونے کا سوچ رہے ہیں۔