ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نواز شریف پاکستان کے لیے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

 اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملکر اطمینان ہوا کہ وہ پاکستان کے لیے خاصے فکر مند ہیں۔پی پی آئی کے مطابق میاں جاوید لطیف  کا کہنا تھا کہ2017کی ڈوبی معیشت کو،ملک کو نوازشریف ہی  گرداب سے باہر نکالیں گے، جب طاقت ور افراد من مرضی کے فیصلے کراتے ہیں تو انصاف پر سوال اٹھتا ہے من مرضی کے فیصلے نا کرنے والوں کو نوکری سے برخاست کردیا جاتاہے۔ریاستی اداروں میں خود احتسابی کا طریقہ کار موجود ہیں لیکن طاقت ور لوگ اپنا احتساب نہیں ہونے دیتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر منصف  آئین و قانون کے مطابق فیصلے دیتے تو کسی کو کہا جاتا اس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں،طاقتور افراد آئین و قانون کے بجائے اپنا فیصلہ سنانے کی ہدایت کرتے تو انکار پر نوکری سے ہٹا دیا جاتا ہے۔