اسلام آباد (پی پی آئی) آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتے میں منعقد ہونے والے عام انتخابات کے لیے قائم کیے جانے والے تقریباً 55 فیصد پولنگ اسٹیشنزالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ’حساس’قرار دیے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انتخابات میں تقریباً 91 ہزار 809 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں سے 49 ہزار 919 کو ’حساس‘ یا ’انتہائی حساس‘ قرار دیا گیا ہے۔ ان میں سے 17 ہزار 411 کو انتہائی حساس اور 32 ہزار 508 کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 41 ہزار 809 (تقریباً 45 فیصد) کو غیرمعمولی حالات سے پاک (نارمل) قرار دیا گیا ہے۔ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 266 اور صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقے ہوں گے، آئندہ عام انتخابات کے لیے تقریباً 10 لاکھ پولنگ عملہ درکار ہوگا
Next Post
بیرون ملک گرفتار 90 فیصدبھکاری پاکستانی،عراق،سعودی عرب عاجز آگئے
Thu Sep 28 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد میں سینیٹ قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کا چئیرمین منظور کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اس موقع پر سینیٹر رانا محمود الحسن کا کہنا تھا کہ جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار ہنر مند افراد مانگے تو بھارت نے ڈیڑھ لاکھ اور نیپال نے 91 ہزار افراد بھیجے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش […]