شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں کسٹمز انٹیلی جنس اور رینجرز کی کارروائی، اسمگل شدہ سامان برآمد

کراچی (پی پی آئی)کراچی میں کسٹمز انٹیلی جنس اور سندھ رینجرز نے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے  اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس اور رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 14 ٹرکوں پر مشتمل ا سمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مشترکہ کارروائی کے دوران ا سمگل شدہ ٹائر، امپورٹڈ آئٹمز، چھالیہ، الیکٹرانکس، سگریٹ، کپڑا اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، برآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پرکارروائی کے دوران کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ترجمان کاکہنا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ ا سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔