سی ٹی ڈی کا اسلام آباد میں آپریشن، غیر قانونی طور پر مقیم 300سے زائد افغانی باشندے گرفتار

اسلام آباد(پی پی آ ئی ) کاوَنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حساس اداروں کی مدد سے دارالحکومت اسلام آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے، مختلف علاقوں سے غیر قانونی طور پر مقیم 3سو سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بہارہ کہو، ترنول، مہرآبادیاں ، گولڑہ، شمس کالونی اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران 800 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا،گرفتار افغان باشندوں میں 400 کو پروف آف ریزیڈنس ہونے پر رہا کر دیا گیا، 375 افغان باشندوں کے پاس کوئی شناختی دستاویزات موجود نہیں جن کو حراست میں لے لیا گیا،25 افغان باشندوں کی دستاویزات کی تصدیق تک ان کو حراست میں رکھا گیا ہے، 375 افغان باشندوں کو کاروائی مکمل ہونے پر بارڈر پار بھیجا جائےگا ۔ یہ بھی پڑھیں :محمد بن سلمان نے اپنی مہنگی گاڑی بچے کو تحفے میں دے دی،لیکن کیوں ;238; ذراءع کا کہنا ہے کہ آپریشن سے قبل خفیہ معلومات کی بنا پر لسٹیں بھی مرتب کی گئیں ،کئی جرائم پیشہ افغان باشندوں کی نشاندھی بھی ہوئی ہے،آنے والے دنوں میں آپریشن میں مزید تیزی آئے گی ۔

Next Post

پی آئی اے کے 5 بوئنگ 777 طیارے گراؤنڈ

Sun Oct 1 , 2023
کراچی: (پی پی آ ئی ) سعودی عرب کے لیے قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا فلاءٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹس میں ایئرلائن ذراءع سے پتا چلا ہے کہ کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 859 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پرواز […]