اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے فلاپ شو نے نواز شریف کی مقبولیت کا پول کھول دیا۔پی پی آئی کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا مریم نواز کے جلسے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم بی بی آئندہ تنگ گلیوں میں ہی جلسیاں کریں گی، ان کے ابا 4 سال تک عدالتوں کے مفرور رہے، پاکستان میں انقلاب کے کھوکھلے دعوے کرنے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کی خاطر مریم کے ابا ہر روز اپنا بیانیہ بدل رہے ہیں، نواز شریف کے استقبال کے لیے لوگوں کو موٹر سائیکل کی آفر ہو رہی ہے، میاں صاحب لندن سے عوام کی لوٹی ہوئی دولت ساتھ لیتے آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم کے چاچو نے 10 ارب روپے اپنی تشہیر پر اڑا دئیے، مریم کے ابا کا استقبال لاہور میں جیل کے قیدی کریں گے، ان کے ابا پھولوں کے ہاروں کے بجائے ہتھکڑیاں پہنیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ مریم کے ابا واپسی کی سیٹ کنفرم رکھیں ورنہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل سے نکل آئے تو بھاگنے کے لیے فلائٹ نہیں ملے گی۔
Next Post
کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزم گرفتار، فائرنگ سے بچے سمیت 3 زخمی
Mon Oct 2 , 2023
کراچی (پی پی آئی)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ فائرنگ کے واقعات میں بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل ا سکیم 33 میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ […]