نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے اور الیکشن میں حصہ لیں گے: احسن اقبال

اسلام آباد(پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی سکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے اور الیکشن میں حصہ لیں گے، چوتھی دفعہ وزیراعظم بن کر معیشت کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق  احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ  کے قائد نواز شریف پاکستان آئیں گے اور اپنی پہلی تقریر کریں گے تو اس میں بیانیہ بھی  ہوگااور پاکستان کے موجودہ مسائل کا حل اور وجہ بھی۔