کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی ٹیم پر دہشتگرد حملے کا خطرہ،پاکستان نے بھارت کو خبردار کردیا

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستانی  ٹیم پر دہشتگرد حملے کا خطرہ،پاکستان نے بھارت کو خبردار کردیا،پاکستان نے احمد آباد میں دہشتگردی کے خدشے کے حوالے سے چلنے والی رپورٹس پر آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ  نے کہا ہے کہ میزبان ملک ہماری کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ میں تحفظ فراہم کرے، سازگار ماحول پیدا کرنا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کو بھارتی ویزے نہ ملنے سے  عالمی کپ میں پاکستانیوں کو ویزوں کے اجرا کے لیے بھارت سے رابطے میں ہیں، بطور میزبان بھارت پاکستانی شائقین کے عالمی کپ دیکھنے میں رکاوٹیں نہ ڈالے، امید کرتے ہیں پاکستانیوں کو عالمی کپ کرکٹ دیکھنے کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے، بھارت سیاست کو کھیلوں کے ساتھ مکس نہ کرے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرانس ہمالیہ فورم کا آغاز جغرافیائی رابطے اور ماحولیاتی تحفظ بڑھانے کیلییکیا گیا، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ٹرانس ہمالیہ فورم سے خطاب کیا اور چینی وزیر خارجہ سے ملاقات بھی کی، ملاقات میں سی پیک، باہمی تزویراتی رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضرورپڑھیں:کرکٹ کی عالمی جنگ کا آغاز،گوگل نے ڈوڈل جاری کردیا ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوئے، فریقین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے پر پیش رفت ہوئی، پاکستان نے جنیوا میں او آئی سی گروپ کے ساتھ منافرت اور امتیاز کے خاتمے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق سوال پر ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا بھارتی قابض فوج کا جموں و کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے، ستمبر میں 13 بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا گیا، بھارتی مظالم جنیوا کنونشن، اقوام متحدہ انسانی حقوق کی سرعام خلاف ورزی ہیں، بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل پراپیگنڈے میں ملوث ہے، بھارت خود پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا پاکستان کی افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، پاکستان نے لاکھوں مہاجرین کی کھلے دل سے برسوں میزبانی کی، پاکستان افغان مہاجرین کے خلاف نہیں بلکہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف ہے، کسی خاص شہریت کے خلاف نہیں ہیں، پاکستان افغان مہاجرین سمیت تمام غیر قانونی رہائش پذیر باشندوں کیخلاف کارروائی کر رہا ہے، پاکستان افغان عبوری حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔ یہ بھی پڑھیں:الیکشن ملتوی؟افغان مہاجرین کی واپسی پر زور،کیا افغانی واپس جائیں گے؟ ان کا کہنا تھا پاک افغان باہمی تجارت بند نہیں ہوئی یہ بے بنیاد رپورٹس ہیں، پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ جاری ہے، پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا غیر قانونی استعمال روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔پاکستان میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کی ڈیڈلائن ان کی تعداد اور اقدامات پر منحصر ہے۔ الیکشن کے دوران غیر ملکی مبصرین کو بلانے سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا ہمارے ساتھ الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے رابطے کیے گیے ہیں، یہ رابطے غیر جانبدار انتخابی مبصرین کو پاکستان بلانے کے حوالے سے ہیں۔