نوازشریف کی واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹیں حائل نہیں ،شہباز شریف

لاہور )پی پی آ ئی ) سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صاف شفاف الیکشن ہونے چاہیے، جو سیاسی جماعت جیتے وہ حکومت بنائے ۔ انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئی تو ذاتی مقصد کیلئے ریاست کیساتھ کھیل کھیلا گیا ۔ میرے قائد اور مخلوط حکومت کا فرض تھا کہ ریاست کو بچائیں ۔ پانامہ کو لے کر اقامہ میں سزا دلوائی گئی، پانامہ کو لے کر اقامہ میں سزا دلوائی گئی، وہاں سے ترقی و خوشحالی کے سفر پر کالی ضرب لگائی گئی ۔ پنجاب سے ہم الیکشن جیت چکے تھے اسے تبدیل کیا گیا، 2018 میں ہمارے لوگوں کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ۔ 2018کے سروے میں نوازشریف سب سے آگے تھے لیکن ہم سے اقتدار چھینا گیا ۔ خارجہ پالیسی سے تعلقات تباہ کیے گئے جنہیں ہم نے بحال کیا ۔ 75 سال میں سب سے زیادہ نشانہ صرف اور صرف سیاست دان بنے ۔ احتساب سب کا ہونا چاہیئے پر آج تک احتساب کی لاٹھی صرف سیاست دانوں پر چلی ۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے جنرل باجوہ سے کہا کہ میں آپ کو توسیع دوں گا اگر آپ میری مدد کریں ،چیئرمین پی ٹی آئی نے ہ میں 10، 10 سال کیلئے بند کرنا تھا، ہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوازشریف کی واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹیں حائل نہیں ۔ شہباز شریف نے ڈیل کے سوال پر جواب دیا کہ ڈیل ہوتی تو نواز شریف کو ڈھیل ملتی، مشرف دور میں جیل نہ کاٹتے ۔ جب نوازشریف گرفتار ہوئے تو میں بھی ساتھ گرفتار ہوا ۔ میں ملک بدر کیا گیا تو حمزہ شہباز کو یہاں یرغمال بنایا گیا،نوازشریف کو ہتھ کڑیاں لگیں جیلوں میں ڈالا گیا ۔ نوازشریف نے کارکنوں کو کبھی نہیں اکسایا کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرو ۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوازشریف ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد ہی پاکستان تشریف لا رہے ہیں ۔

Next Post

اسلام آبادیں عوام کی سہولت کیلئے نئی آئی سی ٹی 15 ایپ متعارف

Fri Oct 6 , 2023
اسلام آباد)پی پی آ ئی ) اسلام آباد پولیس نے عوام الناس کی سہولت کیلئے نئی آئی سی ٹی 15 ایپ متعارف کروا دی، آئی سی ٹی 15 ایپ گوگل پلے سٹور پر بھی دستیاب ہے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایپ کے ذریعے کسی بھی غیرقانونی عمل، نقصان، حادثہ، […]