سابق صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کی گاڑی پر فائرنگ، قاتلانہ حملہ میں معجزانہ طور پر محفوظ

کوٹ رادھا کشن(پی پی آئی) قصور ظفر پھاٹک کے قریب سابق صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین پر قاتلانہ حملہ ہوا تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر دوست سے ملنے آئے تھے کہ واپسی پر نامعلوم مسلح دو موٹر سائیکل سوار افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، گاڑی میں صوبائی وزیر اعجازِ عالم سمیت ان کا بھتیجا بھی موجود تھا تاہم دونوں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔پی پی آئی کے مطابقاطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Next Post

یوم فاروق اعظم کمیٹی پاکستان نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی

Fri Oct 13 , 2023
کراچی (پی پی آئی) یوم فاروق اعظم کمیٹی پاکستان نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی ہے۔  یکجہتی  فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  یوم فاروق اعظم کمیٹی پاکستان کے سربراہ عطاء الرحمٰن خان،طفیل احمد خان کا کہنا تھا کہ جو اسرائیلی مصنوعات ہیں ان کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے، ہماری وزارت خارجہ کو ماضی کی طرح اپنا بھرپور […]