کراچی (پی پی آئی)فلسطینی سر زمین پرقبضہ کر کے قائم کیے جانے والے اسرائیل کی حیثیت اب تک متنازع ہی ہے۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، یہ بات سب کے علم میں ہے لیکن دنیا بھرمیں پاکستان کے علاوہ بھی متعدد ممالک اسرائیل کا قیام تسلیم نہیں کرتے۔پی پی آئی کے مطابق ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ قطر، ایران، بنگلہ دیش، کویت، یمن، ملائیشیا، بھوٹان، سعودی عرب، عمان، برونائی، لیبیا، صومالیہ اورافغانستان شامل ہیں۔یہ بات قابل ذکرہے کہ ایران اسرائیل کو تسلیم کرنے والا دوسرا مسلم اکثریتی ملک تھا لیکن انقلاب ایران کے بعد یہ ملک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔
Next Post
پولیس سے مذاکرت کے بعد لواحقین نے نیشنل ہائی وے پر جاری دھرنا ختم
Fri Oct 13 , 2023
کراچی (پی پی آئی) کراچی کے علاقے بن قاسم میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کیخلاف لاش کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کرنے والے لواحقین نے پولیس سے مذاکرت کے بعد نیشنل ہائی وے پر جاری دھرنا ختم کردیا۔پی پی آئی کے مطابق لواحقین اور علاقہ مکیں مقتول علی گل کی لاش کو نیشنل ہائی وے پر رکھ کر قاتلوں […]